منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع

فوٹو: آن لائن

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کيس ميں لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شريف کی عبوری ضمانت ميں 21 ستمبر تک توسيع کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

اپوزيشن ليڈر ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ بینچ کو بتایا گیا کہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد میں مصروف ہيں اور تین ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

شہبازشریف نے بھی عدالت سے درخواست کی کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے وقت ديا جائے۔

بینچ نے 3 ہفتے کے لئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ضمانت ميں 21 ستمبر تک توسيع کر دی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

11