کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ الیکشن میں انجینئرسیداشفاق حسین کو بلا مقابلہ چیئرمین برائے سال2020-2021 ءمنتخب کر لیا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر ) کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ الیکشن میں انجینئرسیداشفاق حسین کو بلا مقابلہ چیئرمین برائے سال2020-2021 ءمنتخب کر لیا گیا ہے۔ انجینئرارشد دادسنیئر وائس چیئرمین، نعیم ا ختر چوہدری وائس چیئرمین پنجاب ، محمد عدنان وحیدوائس چیئرمین سندھ، محمد فاروق وائس چیئرمین بلوچستان اورسیف اللہ ضیا وائس چیئرمین اسلام آباد بلا مقابلہ منتخب کر لئے گئے ہیں۔ کارپوریٹ کلاس سے انجینئرایم ایس اسد مختا ر ، چوہدری احمد حبیب، فیصل محمود، انجینئرمیاں سلطان محمود ، محمد حنیف گوہراور ایسوسی ایٹ کلاس سے رﺅف احمد، ملک محمد کلیم اللہ بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران منتخب کر لئے گئے ہیں۔ سید اشفاق حسین خیبرپختونخواہ کی ایک بااصول ، قانون پسند ہردل عزیز شخصیت ہیں. ان کا بطور انجینئر علم ,قابلیت اور پیشہ وارانہ اہلیت کا 45سال کا تجربہ ہے ,بنیادی طور پر آپ مکینکل انجینئر ہیں لیکن سول انجینئرکے منصوبے کو ڈیل کرنا جانتے ہیں اور سول انجینئرنگ پراجیکٹس میں وہ ذہین اور عقل مند تصور کئے جاتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین محمد اسداللہ خان نے نو منتخب چیئرمین اور دیگر عہدیداران کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے بھر پورطریقے سے کام کریں گے۔ الیکشن کے رزلٹ کا اعلان ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بھر کے کنسٹرکشن کنٹر یکٹرز کی واحد نمائندہ تنظیم ہے ، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تمام منصوبوں پر انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔کنسٹرکشن انڈسٹری پاکستان میں زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار مہیا کر رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

144