منشیات کے استعمال سے متعلق تفتیش میں بھارت کی 4 اداکارائیں طلب

بھارت کی انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تحقیقات میں گرفتار کی جانے والی اداکارہ ریا چکربورتی کے انکشافات اور اعتراف کے بعد متعدد بولی وڈ شخصیات سے منشیات کے استعمال کی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اور اب این سی بی نے بھارتی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق این بی سی نے فیشن ڈیزائنر سیمون کمبھاٹا کو بھی اسی سلسلے میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

127