پاکستان نے ڈائلاسز مشین بھی تیار کر لی، بہت جلد لیتھیم آئن بیٹریز بھی بنانا شروع کریں گے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وینٹی لیٹرز پاکستان میں بننے شروع ہو گئے ہیں، آج پاکستان ہر ماہ 1100 وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ماسک، سینیٹائزر اور حفاظتی کٹس بنائیں، اب ایکسرے اور ڈائیلائسز مشین بھی بنائیں گے، پاکستان نے اپنی ڈائلاسز مشین تیار کر لی ہے، بہت جلد لیتھیم آئن بیٹریز بھی بنانا شروع کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر تکنیکی سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کرونا وائرس ویکسین سے متعلق کہا کہ امید ہے آئندہ سال کے شروع میں ویکسین آجائے گی۔

فواد چوہدری نے ادویہ کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ 94 دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، ان دواؤں کی قیمت میں 15 سے 20 سال میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا، فارما کمپنیوں نے یہ دوائیں بنانی چھوڑ دی تھیں اور یہ بلیک میں ملتی تھیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

213