کوک اسٹوڈیو کا”نہ ٹُٹیاوے”ریلیزہوتے ہی مقبول

تصویر: یوٹیوب

کوک اسٹوڈیو 2020 نے ریلیزہوتے ہی شائقین موسیقی کے دل جیت لیے، اس خصوصی سیزن میں شامل تمام خواتین کے گائے ہوئے گانے ” نہ ٹُٹیا وے ” کو بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اس میں شامل تمام خواتین نے ایک ساتھ مل کرگایاہو۔ ” ںہ ٹُٹیاوے” دراصل خواتین کے دل کی ترجمانی کرتا ہے جس میں ان کے حقوق اور جذبات واحساسات کی بات کی گئی ہے۔

اس گیت کو میشا شفیع، صنم ماروی، سحر گل خان، فریحہ پرویز، زارا مدانی اور وجیہہ نقوی نے گایا، بول شُجاع حیدر اورعاصم رضا نے لکھے جبکہ کمپوزیشن شجاع حیدراورمیشا شفیع کی ہے۔

سیزن 2020 کی پہلی قسط میں جاری کیے جانے والے3 گانوں میں سے “نہ ُٹٹیاوے ” سیزن اوپنرہے جبکہ دیگر 2 گانوں میں ” جاگ رہی” اور “دل کھڑکی” شامل ہیں۔

جاگ راہی میں معروف گلوکارہ فریحہ پرویز اور علی نور نے آواز کا جادو جگایا جبکہ دل کھڑکی مہدی ملوف نے گایا اور بول بھی انہوں نے ہی لکھے ہیں۔

اس سے قبل پروڈیوسر روحیل حیات نے بتایا تھا کہ یہ کوک اسٹوڈیو سیزن 13 نہیں ہوگا بلکہ رواں سال خصوصی سیزن جاری کیا جارہا ہے جسے کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 ” کا نام دیا گیا ہے۔

خصوصی سیزن گزشتہ سیزنز کی نسبت مختصرہوگا جس میں 12 گانے پیش کئے جائیں گے جبکہ اس بار پرانے گانوں کے ری میک کے بجائے اصل گانوں کو ہی پیش کیا جائے گا۔

خصوصی سیزن میں پرفارم کرنے والوں میں راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، میشا شفیع ، علی نور ، بوھیمیا ، اعزاز ، مہدی ملوف ، عمیر جسوال ، وجیہہ نقوی ، زارا مدنی ، سحر گل خان ، نوازش ، علی پرویز مہدی ، فریحہ پرویز اورشہروز حسین شامل ہیں ۔

کوک اسٹوڈیوسیزن 12 میں “ڈھولا” وائرل

سال 2018 میں گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد سے اس حوالے سے قانونی جنگ لڑنے والی میشا کا یہ پہلا بڑا پروجیکٹ ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

98