واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرار داد امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلی ہے۔
ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قرار داد کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔
امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس عمل سے غلط روایات جنم لیں گی۔
قرارداد ڈیموکریٹک میری لینڈ کے رکن جیمی راکسن نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس 25 ویں ترمیم کے سیکشن 4 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کو نااہل قرار دیں۔
