اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنےکی سفارش

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 11 روپے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

سال 2021 میں مسلسل دوسری مرتبہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تجویز کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں 16 جنوری سے پٹرول 11 روپے 95 فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 57 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی 8 روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا حکام کے مطابق قیمتوں حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی کر کے قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کر سکتی ہے، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ 15 جنوری کو کرے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا سمری من و عن منظور ہوئی تو پٹرول کی قیمت 106 روپے سے بڑھ کر 117 روپے 95 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 110 روپے 24 سے بڑھ کر 119 روپے 81 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

321