بابراعظم کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے پولیس کو بابر اعظم کیخلاف خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے اور ضروری قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

لاہور کی مقامی عدالت کے جج نعمان محمد نعیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کیخلاف خاتون کو دھمکی دینے کے کیس کا فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے پولیس کو بابر اعظم کیخلاف درخواست جمع کرانیوالی خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے اور ضروری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایس ایچ او نصیر آباد کو ہدایت کی ہے کہ قومی کرکٹر بابراعظم کیخلاف درخواست گزار خاتون کا بیان ریکارڈ کریں اور معاملے کی قانون کے مطابق تحقیقات کریں۔

عدالت نے حمیزہ مختار کی درخواست نمٹاتے ہوئے خاتون کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی حکم اور ضروری کاغذات کے ہمراہ تھانہ نصیر آباد سے رجوع کریں۔

لاہور کی خاتون حمیزہ مختار نے بابر اعظم کیخلاف اقدام قتل، زیادتی اور دھمکی دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

خاتون نے اپنی درخواست میں قومی کرکٹر بابر اعظم، محمد اعظم، فیصل اعظم، کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا تھا۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بابر اعظم اور ان کے خاندان کیخلاف ہراسانی کی درخواست تھانے میں جمع کرائی تھی تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

گزشتہ ماہ حمیزہ مختار نے ایک پریس کانفرنس میں بابر اعظم پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اور وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، عدالت میں شادی کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ بابر نے اسے دھوکا دیا اور 2016ء میں زبردستی اسقاط حمل بھی کرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرکٹر بابر اعظم کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی طلبی کا نوٹس بھجوایا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

389