تعلیمی ادارے کھولے جائیں یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا

فوٹو : آن لائن

تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس کل ہوگا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسکولز کھولنا خواہش ہے مگر حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر ہوگا۔

وفاقی حکومت نے صوبوں کی مشاورت کے بعد 18 جنوری سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، 18 جنوری سے نویں سے 12 جماعت تک تعلیمی ادارے اور 25 جنوری سے پرائمری سے مڈل تک اسکولز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ یکم فروری سے کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

مزید جانیے: وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اس حوالے سے وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس کل (جمعہ 15 جنوری کو) ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکولز کھولنا خواہش ہے مگر حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر ہوگا، طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان بچوں کی تعلیم کا ہوا، اسکولز کھولنے کے بعد اگر حالات خراب ہوئے تو تعلیمی ادارے دوبارہ ایک دم سے بند کردئیے جائیں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 11 جنوری سے تمام نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم فی الحال زیادہ تر اسکولوں میں آن لائن کلاسز جاری ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

11