سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو بپھرے ہوئے کسانوںنے چاروں طرف سے گھیر لیا

چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نےآنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کی فلم گڈ لک جیری کی شوٹنگ رکوا دی ہے۔مظاہرین نے فلم کی شوٹنگ میں مصروف عملے اور اداکاروں کوگھیر لیا۔ اور کہا کہ بالی ووڈ نے ابھیتک متنازعہ قانون کےحوالے سے کوئی بھی بیان نہیں دیا۔جس پر فلم ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ فلم کی ہیروئین جھانوی کپور اس حوالے سے ضرور بیان دیں گی جس کے بعد مظاہرین وہاں سے چلے گئے اور شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔بعد ازاں جھانوی کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ میں لکھا کہ کسان ہمارا دل ہیں اور میں ملک کو خوراک کی فراہمی کے لیے ان کے کردار کو تسلیم کرتی ہوں، مجھے امید ہے کہ اس مسئلے کا جلد حل نکلے گا جو کہ کسانوں کے حق میں ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

87