سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے سنگین الزامات میں ملوث چار ہزارافسران اور ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے۔اور جلد ہی اس بارے میں کوئی کارروائی عمل میں لائی جانے والی ہے۔  چیف سیکریٹری سندھ نے 43 محکموں کے سیکریٹریز کو ڈیڑھ ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔4 ہزار سے زائد ملازمین کرپشن، اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ملازمین کیخلاف رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔۔نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور محکمہ جاتی انکوائریز کا سامنا کرنے والے ملازمین کے نام رپورٹ میں شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

40