گوجرانوالہ:اہلیہ اور 4 بچوں کے قاتل کا4 روزہ ریمانڈ منظور

فائل فوٹو

گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں اہلیہ اور 4 بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ڈوگرانوالہ میں رواں ماہ 21 جنوری کو گھر سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔ جس کے بعد پولیس نے گھر کے سربراہ اور بچوں کے والد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا، جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے شک کی بنیاد پر اہلیہ اور بچوں کا قتل کیا۔ ملزم کو آج 23 جنوری بروز ہفتہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے قاتل عمران کو مزید تفتیش کیلئے 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

83