پنجاب کے متعدد علاقوں میں زچہ و بچہ ہسپتالوں پر کام جاری ہے ،عثمان بزدار

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شعبہ صحت ہماری اولین ترجیح ہے،پنجاب کے متعدد علاقوں میں زچہ و بچہ ہسپتالوں پر کام جاری ہے ،یہ واحد حکومت ہے جو ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کوصحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی دن رات کوشاں ہے ۔شعبہ صحت ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

۔اور یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور حکومت نے پنجاب کے متعدد اضلاع میں زچہ و بچہ کی صحت کیلئے ہسپتال تعمیر کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے جس میں میانوالی ، اٹک ، بہاولنگر،سیالکوٹ، راجن پور،لیہ اور لاہور شامل ہیں ۔ا سکے علاوہ یونیورسٹی آف چائلڈ کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت مراحلہ وار میڈیکل یونیورسٹیز بھی بنائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے 36 اضلاع تک صحت کارڈز کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور انصاف صحت کارڈ کے ذریعے وبائی امراض، ہیپا ٹائٹس ،ٹی بی اور ایڈز جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے ۔جھنگ،لودھراں سمیت متعدد علاقوں میں قائم سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے لئے آٹھ ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میرٹ پر پبلک سروس کمیشن کے تحت مجموعی طورپر 32ہزار افراد کی بھرتیاں کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے بعد ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے 20نئی لیبارٹریزقائم کی ہیں اور مزید چار لیبارٹریز بھی قائم کرینگے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

31