جوہری معاہدہ: اسرائیل نےایران پر حملے کی تیاری کرلی

فوٹو: یروشلم پوسٹ

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل اپپوو نے نومنتخب بائیڈن انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے کی صورت میں ایران پر حملے کی دھمکی دیدی۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اییوو نے تل ابیب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز سے خطاب میں ایران پر حملے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے جوہری معاہدے کو بحال کیا تو ایران پر حملوں میں اضافہ کردیں گے۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں کسی بھی طرح امریکی کی واپسی ایک بڑی غلطی ہوگی۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ایران پر حملوں کے موجود منصوبوں کے علاوہ متعدد دیگر آپریشنل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اب بس حملوں کی حکومت سے منظوری کا انتطار ہے۔

اسرائیلی چیف آف اسٹاف کا ایران پر حملے سے متعلق بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی سابق پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

92