سونے کی قیمت میں مزید 1900روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، فی تولہ مزید 1900 روپے اور فی اونس 8 ڈالر سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں نرخ 1715 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1900 روپے کمی سے ایک لاکھ 4 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 629 روپے سستاہوکر 89 ہزار 335 روپے کا ہوگیا۔

سونے کی قيمت ميں کمی کا رجحان جاری ہے،6روز میں فی تولہ سونے کی قیمت6ہزار300روپے گرچکی۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو اب تک 3 ہزار روپے سستا ہوچکا ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران فی تولہ نرخ 450 روپے کم ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جو سات ماہ کے دوران 21 ہزار 700 روپے گر چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی سے 1715 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے، جس میں 264 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

217