شردھا کپور کو سلمان خان نے کس عمر میں فلم کی پیشکش کی تھی؟ مداحوں کیلئے حیران کن خبرآگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شردھا کپور کو کم عمری میں اداکار سلمان خان نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں سلمان خان نے امریکی شہر بوسٹن میں شردھا کپور کا پلے دیکھ کر انہیں فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔رپورٹس کے مطابق 34سالہ شردھا کپور کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔انہوں نے 12ویں جماعت میں 95 فیصد مارکس حاصل کیے، ان کے والدین شردھا کو مزید تعلیم دلانا چاہتے تھے تاہم انہوں نے اپنے اداکاری کے شوق کو ترجیح دی۔بھارتی میڈیا نے اداکارہ کی زندگی سے متعلق مزید لکھا ہے کہ شردھا کپور کو چائے بہت پسند ہے اور وہ روز دن میں 2 کپ چائے ضرور پیتی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ کھانے پینے کی بہت زیادہ شوقین ہیں۔ جاپانی کھانے انکے پسندیدہ ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

73