سلم ڈاگ ملینئرکےاداکارمدھرمتل پرجنسی ہراسانی کاالزام

تصویر: اے بی پی نیوز

فلم ” سلم ڈاگ ملینئر” کے اداکارمدھرمتل کیخلاف گرل فرینڈ کو جنسی ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مدھرکی ایک دوست کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے 2 ماہ بعد اپنے راستے جدا کرلیے تھے لیکن مدھر سے یہ برداشت نہ ہوا اورانہوں نے 13 فروری کو باندرہ میں اپنی دوست کی رہائشگاہ میں داخل ہوکرزورزبردستی کرنے کی کوشش کی۔

مدھر کی اپنی گرل فرینڈ سے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سوشل میڈیا پرجان پہچان ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ گھومنا پھرنا شروع کیا۔

فروری کی 15 تاریخ کو مدھرلڑکی سے دوبارہ ملنے کیلئے پہنچے لیکن لڑکی کے وکیل نرنجانی شیٹی نے مدھرکو عمارت سے نکل جانے کیلئے کہا۔

وکیل نے بمبئی ٹائمز کوبتایا کہ لڑکی مجھ سے بات تک کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھی، اسے آنکھ ، گردن، اور ہونٹوں کے نیچے آئے ہیں۔

اداکار کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

دوسری جانب جے پورمیں شوٹنگ میں مصروف مدھر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بےبنیاد قراردیا۔

مدھور ، جو جے پور میں شوٹنگ کر رہے ہیں ، نے ان الزامات کی تردید کی اور انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ “ان چیزوں کے بارے میں جاننا جو باطل ہیں انہیں انتہائی پریشان کن ہے۔”

اداکار کا کہنا ہے کہ حقیقت جلد سامنے آجائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

137