پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کے لیے منتخب

پاکستان کو 2021 کیلئے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی (سی ٹی ڈی) کی سربراہی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے کمیٹی برائے تجارت و ترقی( سی ٹی ڈی) کی سربراہی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت میں (سی ٹی ڈی) ترقی پذیر ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے کمیٹی برائے تجارت و ترقی( سی ٹی ڈی) کی جانب سے یہ انتخاب سال 2021 کے لئے ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے کمیٹی برائے تجارت و ترقی( سی ٹی ڈی) 1965 میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے لیے بنائی گئی تھی۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

88