شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان،نیپرا نے منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) موسم گرما کے دوران کراچی کے شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ سے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے، نیپرا نے سی پی پی اے، این ٹی ڈی سی اور کے الیکڑک کے درمیان سہ فریقی معاہدے کی منظوری دی جس کے تحت الیکٹرک کو تین ونڈ پاور پلانٹس سے 150 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو ٹیناگا، زیپئر اور ہائیڈرو چائنہ سے 50، 50 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے اور اب مزید 150 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

46