شادی تب ہی کرونگا جب سلمان خان کرینگے، میکا سنگھ

ممبئی (ویب ڈیسک ) :بھارتی گلوکار اور پرفارمر میکا سنگھ نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کے بعد صرف وہی ’ہمیشہ کے کنوارے‘ ہیں۔ انڈین پرو میوزک لیگ شو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میکا سنگھ نے اپنی شادی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کنوارے پن کا یہ ٹیگ مزید کچھ عرصے برقرار رکھنا چاہتاہوں ۔میکا سنگھ نے کہا وہ یقینا شادی کیلئے لڑکی دیکھ رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ مجھے انڈین پرومیوزک لیگ سے ہی کوئی مل جائے، لیکن شادی اسی وقت کرونگا جب سلمان خان شادی کرینگے۔ اس وقت تک میں کنوارپن کی اس زندگی کے مزے اڑائوں گا۔انھوں نے کہا کہ جیسا کہ ساجد بھائی نے کہا کہ میں سلمان خان کے بعد فلم انڈسٹری کا ہمیشہ رہنے والا کنوارہ ہوں تو میں اس کو جس قدر ممکن ہوا برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ میکا سنگھ پنجاب لائنز ٹیم کے کپتان بھی ہیں جبکہ دیگر کپتانوں میں کیلاش کھیر، ساجد خان، شان، انکیت تیواڑی، جاوید علی، اسیس کور، بھومی تریویدی، اکریت ککڑ، پائل دیو، نیہا بھاسن اور شلپا رائو شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

53