تاپسی پنو کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ، بیڈمنٹن کوچ متھیاس بوئے اداکارہ کے دفاع میں سامنے آگئے

ممبئی (ویب ڈیسک ) سابق بیڈ منٹن کھلاڑی اور کوچ متھیاس بوئے نے اپنی گرل فرینڈ بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنو کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔کچھ روز قبل انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا جس کی وجہ سے تاپسی کے والدین شدید ذہنی دبائو اور پریشانی کا شکار ہیں۔ اس صورتحال میں تاپسی کو بالی ووڈ کے دوست اور ساتھ کام کرنے والوں کی مدد ملی ۔اب اس حوالے سے ان کے بوائے فرینڈ سابق بیڈ منٹن پلیئر متھیاس بوئے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چھاپے کی وجہ سے تاپسی کے والدین شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا میں اس وقت خود کو مشکل میں محسوس کررہا ہوں، بطور کوچ پہلی بار بھارت کی نمائندگی کررہا ہوں، اس دوران انکم ٹیکس والوں نے بھارت میں تاپسی کے گھر چھاپہ مارکر ان کے والدین کو غیر ضروری طور پر پریشان کردیا ہے، انھوں نے کرن ریجاجو سے کچھ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

51