ویمن کرکٹرز نے ہائی پرفارمنس میں جاری کیمپ مفید قرار دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک ): ویمن کرکٹر نداڈاراور سدرہ نواز نے ہائی پرفارمنس میں جاری کیمپ کو اگنلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کووالیفائنگ رونڈ کی تیاری کے لیے بہت مفید قرار دے دیا۔ ویمن کرکٹر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں نتائج زیادہ اچھے نہیں رہے، اس کیمپ میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جارہی ہے، ہمارا ہدف انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے اپنے کھیل میں بہتری لانا ہے جس کے لیے ہر لڑکی کوشاں ہے، آف سیزن کیمپ میں غیر ملکی کوچ بہت محنت کرارہےہیں۔ سدرہ نواز کے مطابق فٹنس اور سکلز کیمپ میں کچھ نئے انداز سے ٹریننگ کرائی جارہی ہے، فٹنس لیول کو بہتر بناکر اچھی کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے، اس لیے ہر لڑکی بہت جان مار رہی ہے، میچ صورتحال کو سامنے رکھ کر پریکٹس کرنے سے نہ صرف اپنی کمزوریوں کا پتہ چلتاہے بلکہ اس سے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتاہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

63