کورونا وائرس: دنیا میں29لاکھ سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 36 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29لاکھ 1 ہزار 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 72 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 73  ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 70  ہزار 260 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 37 ہزار 364 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 66 ہزار 208 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں 48 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 97 ہزار 273 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 45 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 106 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 882 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 36 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار 747 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 35 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 ہزار 667 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

44