عاطف اسلم کا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی آخرالزماںﷺ کو درود و سلام پیش کرتا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے۔

عاطف اسلم کے کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ کو اب تک یوٹیوب پر 17 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

’سلام عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی عوام میں مقبول ہوگیا ہے، اور ابتدائی محض 9 گھنٹے میں ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔

تاہم اب یہ تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

ٹوئٹر پر اس وقت ’عاطف اسلم‘ سرِ فہرست ٹرینڈز میں موجود ہیں۔

مداح اس نئے کلام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عاطف اسلم نے ایک مرتبہ پھر ہمارے دل جیت لیے ہیں۔

اس سے قبل بھی عاطف اسلم کی ایسے کلام عوام میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتے رہے ہیں۔

’وہی خدا ہے‘، ’اسماءالحسنیٰ‘، ’ اذان‘ ہو یا ’تاجدارِ حرم‘ عاطف اسلم اپنی آواز میں مداحوں کو تحفے دیتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب کلام میں عاطف اسلم کے ہمراہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

واضح رہے5 منٹ اور 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں تمام گلوکاروں کو دردو و سلام پڑھتے دکھایا گیا ہے۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

61