آج افطارمیں بنائیں مزیداراورآسان اسپرنگ رول

رمضان المبارک میں تقریبا ہرگھر میں افطار کیلئے حتی المقدور اہتمام کیا جاتا ہے۔ وقت بچانے کے لیے خاتون خانہ خاص طور پر ایسی تراکیب کی متلاشی ہوتی ہیں جو کم وقت میں گھر پرہی تیارکرلی جائیں اور صحت بخش بھی ہوں۔ ہم آپ کو بتا رہے ہیں بہت ہی مزیدار اسپرنگ رولزکی ترکیب جو آپ کی افطار ٹیبل کی رونق دوبالا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہو گی۔

اجزاءاجزاء:

تیل                 5ٹیبل اسپون یا حسب ضرورت

چکن               ابال کر موٹے موٹے ریشے کرلیں

گاجر               لمبائی میں باریک کٹی ہوئی 2 کپ

بند گوبھی          لمبائی میں باریک کٹی ہوئی 2 کپ

شملہ مرچ        لمبائی میں باریک کٹی ہوئی 2 کپ

ہری پیاز کے پتے باریک کٹے ہوئے ایک سے ڈیڑھ کپ

نمک                حسب ضرورت

پسی کالی مرچ   حسب ضرورت

سویا ساس        3 سے 4 کھانے کے چمچ

رول پٹی

تلنے کے لیے تیل

تھوڑا سا آٹا پانی میں گھول کر لئی سی بنا لیں۔

ترکیب

کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور ابلی چکن کے ریشے، گاجر، گوبھی، شملہ مرچ ڈال کراچھی طرح مکس کرکے تیز آنچ پر کچھ دیر فرائی کریں۔ پھر اس میں نمک، پسی کالی مرچ اور سویا ساس ڈال دیں۔ چاہیں تو چلی ساس بھی ڈالا جا سکتا ہے۔

اسے کچھ دیر ٹھنڈا کر کے رول پٹیوں میں بھر کر رول بنا لیں اور لئی سے بند کرتی جائیں۔ تمام رولز کی فلنگ کرنے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور رولز کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ مزیدار اسپرنگ رولز تیارہیں۔

اسپرنگ رولز کو کیچپ یا چٹنی کے ساتھ گرما گرم سرو کریں اور لطف اٹھائیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

107