ملک کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے ، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ ملک کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لا الہ الا اللہ کے نام پر بنا ہے۔

 

ملک کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کی زندگیوں، مال املاک کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔ کچھ شرارتی سیاستدانوں اور مذہبی رہنماؤں کو اس تشویشناک صورتحال میں پہیہ جام ہڑتال سوجھ رہی ہے۔ انشاءاللہ عوامی تعاون کےساتھ ہر سازش ناکام بنائینگے! pic.twitter.com/k5JSdy1mMD

— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 19, 2021

فردوس عاشق نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنا، انتشار پھیلانا اور ہمیں تقسیم کرنا دشمنان پاکستان کا مخصوص ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ہمارے کچھ نادان دوست ارادی یا غیرارادی طور پر دشمن کا آلہ کار بن رہے ہیں۔

فردوس عاشق  نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے کوشاں ہے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ کچھ شرارتی سیاستدان اور مذہبی رہنماؤں کو اس تشویشناک صورتحال میں پہیہ جام ہڑتال سوجھ رہی ہے۔

فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ عوامی تعاون کےساتھ ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

15