سندھ حکومت کی ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی اپیل

فوٹو: آن لائن

کرونا سے متاثرہ مريضوں کی تعداد ميں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر  سندھ حکومت نے اين اے 249 کراچی کے ضمنی اليکشن کے التواء کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کا زور ٹوٹنے تک مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے عمل کو ملتوی رکھا جائے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس کی شرح 3  سے 7.8 فیصد بڑھ گئی ہے اور الیکشن کی سرگرمیاں کرونا کے مزید پھيلاؤ کا سبب بن سکتی ہيں۔

الیکشن کمیشن سے سندھ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی تو اس سے نمٹنا ممکن نہیں رہے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

71