معروف بھارتی اداکار کورونا کے باعث انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشور نندلاسکر کئی روز سے علیل تھے جبکہ وہ کورونا وائرس کے بھی شکار تھے۔

بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار کے پوتے انیش نے اپنے دادا کی موت کی خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ اداکار کا پچھلے ہفتے ہی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

انیش کا کہنا تھا کہ ان کے دادا کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا، جبکہ ان کا آکسیجن لیول بھی تیزی سے نیچے گر گیا تھا۔

واضح رہے کہ نندلاسکر فلم ’خاکی‘، ’واستو‘ ، ’سنگھم‘ اور ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

154