مہوش حیات نے بھی ڈراما کی دوبارہ نشریات پر اداکاروں کو معاوضہ دینے کے حق میں آواز بلند کر لی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹیلی ویژن پر ڈراما کی دوبارہ نشریات پر ادکاروں کو معاوضہ دینے کی مہم کے لیے آواز بلند کردی ہے۔

مہوش حیات نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ GiveRoyaltiesToArtists کے ساتھ اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈراما ٹیلی ویژن پر دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہو تو اس میں کام کرنے والے اسٹارز کو اس کی کمائی کا معاوضہ دوبارہ بھی ملنا چاہیے۔

مہوشحیات  نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ ڈراما کسی بھی پلیٹ فارم پر چلے یا دنیا میں کہیں بھی چلے، اسٹارز کو اس کی سیلز کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

مہوش حیات نے اس کے لیے اپنے پسندیدہ شو ‘فرینڈز‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کام کرنے والے اسٹارز کو ہر سال اس شو میں کام کرنے کی اصل فیس سے زیادہ انھیں معاوضہ ملتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں کہا کہ فنکاروں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

133