پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 150رنز کا ہدف

پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: 

پاکستان کی جانب سے محمد رضوا ن نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے اور ناٹ آوَٹ رہے۔ پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

اس سے قبل زمبابوے نے  ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم بابر اعظم 2 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور دانش عزیز نے 15 ،15 رنز بنائے۔ زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو، دووکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈ این گراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

43