یاسر حسین بھی عامر لیاقت کے ناگن ڈانس کے دیوانے

اداکار یاسر حسین بھی میزبان عامر لیاقت حسین کے ناگن ڈانس کے دیوانے ہوگئے ۔

گزشتہ روز اداکار یاسر حسین ساتھ اداکارہ امر خان کے ساتھ عامر لیاقت حسین کے پروگرام میں بحثیت مہمان شریک ہوئے ۔

اس حوالے سے یاسر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک دہائی سے ہمیں لطف اندوز کرنے والے عامر لیاقت صاحب آپ کے ناگن ڈانس نے بہت ہنسایا اور یہی سچ ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میزبان عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ناگن ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ویڈیو نے صارفین ہنسنے پرمجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو بہت سے صارفین نے میزبان پر تنقید بھی کی ۔

کچھ روز قبل ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاکستانی خاتون ایتھلیٹ کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے گرگئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

77