این اے249:ووٹوں کی گنتی پرفیصلہ محفوظ

فوٹو: آن لائن

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی این اے 249میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کاکہنا ہے کہ این اے 249 کے حوالے سےفیصلہ آج ہی سنایا جائےگا، نون لیگ کے امیدواد مفتاح اسماعیل نے حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی تھی۔

نون لیگی وکیل نے کہا ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 بھی جاری نہیں کیے جبکہ 180 پو لنگ اسٹیشنز میں جو کارروائی ہوئی وہ قانون کے مطابق نہیں تھی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا تصدیق شدہ فارم 45اور 46 نہ ہونے سے پورا الیکشن مشکوک ہوگیا، الیکشن کمیشن خود چاہے تو دستیاب مواد پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ بغیر کسی دراخوست دوبارہ پولنگ کا جائزہ نہیں لےسکتے۔ جس حد تک کیس ہے وہاں تک ہی محدود رہیں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ پولنگ کے دوران مسلم لیگ نون لیگ نے کسی فورم پر کوئی شکایت نہیں کی۔ صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ بے ضابطگیاں ہوئیں، نشاندہی کرنی ہوتی ہے کہ کہاں کیا بےضابطگی ہوئی ہے۔

این اے249: تمام جماعتیں دھاندلی کے الزامات لگارہی ہیں، وزیراعظم

وکیل پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرنے کا پابند نہیں۔

قبل ازیں سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال نے بھی الیکشن کمیشن میں این اے249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی ہے۔

این اے249 کے نتائج، تبدیلی لانےوالوں کیلئےخود بڑی تبدیلی

یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن میں موقف اپنایا تھا کہ پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے تھے جبکہ حلقے کے کے 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے249 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکتے ہوئے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کیے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

137