این سی او سی :16 مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ

این سی او سی نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ 16مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان اور صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ ملک میں ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ 16مئی سے چل سکے گی۔ پہلے ٹرانسپورٹ بحال کرنے کیلئے 17مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

این سی او سی نے عید کے دوران ایس او پیز  پر عمل درآمد پر اظہار اطمینان کیا اور یہ بھی فیصلہ کیا کہ تمام مارکیٹس اور دکانیں 17مئی سے شام 8بجے تک کھل سکیں گی۔

اس کے علاوہ دفاتر میں 17مئی سے 50فیصد عملے کے ساتھ کام شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ پاکستان ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن برقرار رکھ سکے گی۔ ایس او پیز پر دوبارہ جائزہ اجلاس 19 مئی کو ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ شہری واک اِن ویکسینیشن سے پہلے 1166پر رجسٹریشن لازمی کروائیں۔ این سی او سی کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا شہریوں کے تعاون کو سراہا گیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی مسلسل نگرانی پر زور دیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں عوام سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

135