عوام کو معلوم ہے عمران خان قوم کے مسیحا ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہے عمران خان قوم کے مسیحا ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شہباز شریف نے گارنٹی دی تھی کہ نواز شریف واپس آئیں گے جبکہ نواز شریف ایک دن بھی بیرون ملک کسی اسپتال میں علاج کے لیے داخل نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو روک کر حکومت نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔ ملکی مفاد کے فیصلے ہروقت کیے جا سکتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی اور اس خاندان کا وطیرہ رہا ہے کہ اداروں کو متنازعہ بنا کر ذاتی مفاد حاصل کرتے ہیں۔ وہ کون سا خاندان تھا جس نے بغیر ویزے کے مودی کو گھر پر بلایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ عمران خان قوم کے مسیحا ہیں اور حکومت اداروں کے پیچھے کھڑی ہے جبکہ مہنگائی کے خلاف بھی حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

معاون خصوصی نے کہا کہ ذخیرہ اندوز مافیا نے عید کے دنوں میں پولٹری کی قلت پیدا کر کے قیمتیں بڑھائیں تاہم اب حکومت مہنگائی سمیت تمام وائرس کا علاج کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیز پرعمل کر کے کورونا پھیلاؤ کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور عوام اب بھی کورونا ایس او پیز پر عمل جاری رکھیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرحلہ وار پوری قوم کو ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنا ہے جبکہ روزانہ اجرت والے لوگ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

69