کیرئیر کیلئے خوب جدوجہد کی ، فلک شبیر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنے کیرئیر کے لئے خوب جدوجہد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح مُسکرا رہے ہیں۔

فلک کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور ایک مداح نے فلک شبیر کو ماضی کی یاد دلا دی۔

صارف نے فلک شبیر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو اُس وقت سے دیکھ رہی ہوں، جب آپ بطور گٹارسٹ کام کرتے تھے۔

صارف نے مزید لکھا کہ آپ نے بہت محنت کی ہے آپ اسی طرح چمکتے رہیں اور کامیاب ہوتے رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

فلک شبیر نے صارف کے کمنٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے کیرئیر کے وہ دن کبھی نہیں بھول سکتا ،آج جو کچھ بھی ہوں اپنی اُسی جدوجہد اور محنت کی وجہ سے ہوں۔

واضح رہے کہ انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا۔

--> Double Click 300 x 250

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

56