صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے رعایتی پیکج میں توسیع

فوٹو: آن لائن

حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے رعایتی پیکج میں 30 جون 2022 تک توسیع کر دی۔

حکومت کی جانب سے صنعتوں کو بڑا ریلیف پیکج دیا گیا ہے جس کے تحت حکومت صنعتی صارفین کو 26ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے گی۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین سمیت ملک بھر کی تمام صنعتوں پر ہوگا۔ پاور ڈویژن نے رعایتی پیکج میں توسیع کے لیے گزشتہ ماہ درخواست دی تھی۔

حکومت نے سردیوں میں صنعتی صارفین کو 4روپے 96 پیسے فی یونٹ رعایتی پیکج دیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

69