آزاد کشمير، خواتين کی 5مخصوص نشستوں پر اميدوار بلامقابلہ کامياب

فوٹو: آن لائن

آزاد جموں و کشمير میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بلامقابلہ انتخاب کے بعد پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی تین مخصوص نشتیں حاصل کر لیں۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پاس بھی ایک ایک نشست آئی۔

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر 10امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے جبکہ پانچ خواتین نے کاغذات واپس لے لیے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف نے 26 نشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلز پارٹی کو 11، ن لیگ کو 6، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو ایک ایک نشست ملی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

54