وہ ملک جس کا دعویٰ ہے کہ وہاں کورونا کا کوئی مریض نہیں

image

عالمی وبا کورونا کو پھیلے تقریبا دو برس ہونے کو آئے ہیں مگر دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں تاحال وائرس کا کوئی ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکمانستان میں حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہاں کے شہری عالمی وبا کے اثرات سے بچے ہوئے ہیں۔

سابق سوویت ریاست ترکمانستان کی آبادی 60 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے اور دنیا کے کم از کم ان پانچ ملکوں میں شامل ہے جہاں حکام نے تاحال کوئی ایک بھی کورونا کیس رپورٹ نہیں کیا۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی اور عالمی ادارہ صحت کے ڈیٹا کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکمانستان کے علاوہ  بحرِ قیانوس میں واقع تین جزائز اور شمالی کوریا جہاں سخت گیر سرکاری نظام ہے ایسے علاقے ہیں جہاں سے کورونا کی وبا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔

ترکمانستان میں سخت تسلط رکھنے والے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اپنے ملک میں وبا کی رپورٹس کو ’جعلی‘ قرار دیا اور کہا کہ وبا کے خلاف اقدامات کو ’سیاست زدہ‘ نہ کیا جائے۔

قربان قلی بردی محمدوف ترکمانستان پر سنہ 2006 سے حکومت کر رہے ہیں۔

ترکمانستان سے باہر رہنے والی آزاد تنظیموں، صحافیوں اور کارکنوں نے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ اس ملک میں اس وقت وبا کی تیسری لہر جاری ہے اور ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں جہاں درجنوں افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

ان تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق ترکمانستان کے صدر اپنے عوامی امیج کو برقرار رکھنے کی کوشش میں تباہ کن وائرس کے خطرے کو کم کر کے پیش کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.