ناروے میں ایک شخص کا تیر کمان سے حملہ، پانچ افراد ہلاک

image

ناروے میں ایک شخص نے شاپنگ سٹور میں لوگوں پر اندھا دھند تیروں کی بارش کر دی جس کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حملہ آور اور پولیس کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی، لیکن انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

پولیس کے مطابق دو مزید افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے جن میں ایک پولیس آفیسر بھی ہے جو حملے کے وقت شاپنگ سٹور میں موجود تھے۔

پولیس چیف اویونگ آس نے کہا کہ ’حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کسی کی تلاش نہیں کی جا رہی۔ ہمارے پاس موجود معلومات کے مطابق صرف ایک شخص نے حملہ کیا۔‘

ناروے کی نگران وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے اس حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے کے پیچھے مقاصد کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور قصبے میں گھومتا رہا اور لوگوں پر تیر برساتا رہا۔ ابھی حملہ آور سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔

ناروے کی سکیورٹی ایجنسی کو حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔

ناروے میں ایسے واقعات بہت کم سامنے آتے ہیں۔ 2011 میں ایک شخص اینڈرز بریوویک نے اوسلو میں بم حملہ کیا تھا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ اس نے ایک جزیرے پر 69 افراد کو ہلاک کیا۔

اس شخص کو 21 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اس سزا میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.