اجے دیوگن کا نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت

image
بالی وڈ کے ایکشن ہیڑو اجے دیوگن نے استاد نصورت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک قصہ بیان کیا ہے۔

یفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھارتی اداکار اجے دیوگن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نصرت فتح علی خان کی شان بیان  کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن ایک بھارتی ریائیلٹی شو میں بیٹھے ہوئے ہیں جہاں وہ نصرت فتح علی خان کا ذکر کرتے ہیں۔

اجے دیوگن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی سپر ہٹ فلم’کچھ دھاگے‘ کا میوزک نصرت فتح علی خان نے دیا تھا جس کے لئے وہ ایک ماہ کے لئے بھارت تشریف لائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا گیت نصرت صاحب نے تیار کیا جبکہ اس کے لفاظ  آنند بخشی نے تیار کئے تھے۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ چونکہ نصرت خان صاحب کا وزن بہت زیادہ  تھا جس  کی وجہ سے وہ چل نہیں سکتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے  آنند بخشی   کو اپنے پاس بلایا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ ن آنند بخشی اپنی انا کی وجہ سے ان کے پاس نہیں گئے اور سوچا کہ یہ پاکستان سے آئے ہیں اور مجھے بلوارہے ہیں یہ خود میرے پاس کیوں نہیں آرہے۔

جس کے بعد  بخشی صاحب نصرت صاحب کو گانا لکھ کر بھیجتے تھے جو نصرت صاحب ریجیکٹ کردیتے تھے کہ کچھ مزہ نہیں آرہا اور نصرت صاحب موسیقی بھیجتے تھے تو آنند صاحب ریجیکٹ کردیتے تھے۔ یہ سلسلہ پندرہ، بیس روز تک یونہی چلتا رہا۔

ایک دن نصرت صاحب نے کہا مجھے اٹھاؤ اور بخشی صاحب کے پاس لے کر چلو کیونکہ نصرت صاحب وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتے تھے لہذا ان کے ساتھ سات، آٹھ لوگ ہوتے تھے جو انہیں اٹھاتے تھے۔

آنند بخشی صاحب بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر رہتے تھے جب لوگ نصرت صاحب کو اٹھاکر ان کے گھر تک لے کر گئے تو آنند صاحب انہیں دیکھ کر روپڑے اور ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا میری اتنی بکواس انا تھی جو میں آپ کے پاس نہیں آیا آپ چلیے میں آپ کے ساتھ وہیں رہوں گا جہاں آپ رہ رہے ہیں اور ہم مل کر گانا بنائیں گے۔

Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.