جامعہ کراچی کے ڈگری پروگرام کی سیٹوں میں اضافہ

image
فائل فوٹو

جامعہ کراچی نے ڈگری پروگرام میں 25 فیصد سیٹوں کا اضافہ کردیا ہے۔

ناظم امتحانات نے بتایا ہے کہ جامعہ کراچی نے سیٹوں میں اضافے کا فیصلہ طلبہ کی تعداد بڑھنے کی وجہ سےکیا۔ ناظم امتحانات کی جانب سے جامعہ کراچی میں 25 فیصد سیٹیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس فیصلےکا اطلاق جامعہ کراچی سے منسلک تمام کالجز پر ہوگا۔

واضح رہے کہ 10 ماہ قبل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وائس چانسلر نے بتایا تھا کہ کراچی یونیورسٹی اپنے 27فیصد اخراجات ان ہی ڈگری اور ماسٹرز پروگرام سے پورا کرتی ہے۔

 وائس چانسلر جامعہ کراچی نے مزید کہا تھا کہ جب کالجز کا انفراسٹرکچر ہی نہيں بنا تو ڈگری پروگرام ختم کرنے کے فيصلے کيوں ليے جارہے ہيں، اِس سے تعلیمی نظام بُری طرح متاثر ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.