پاکستان ہمہ جہت اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے، شوکت ترین

image
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمہ جہت اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان امریکا بزنس کونسل کی طرف سے راؤنڈ ٹیبل ظہرانے میں شرکت کی جس میں یو ایس چیمبر آف کامرس، معروف امریکی بزنس انٹر پرائزز کے نمائندگان کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، سیکریٹری فنانس یوسف خان اور امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے بھی شرکت کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ہمہ جہت اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے جس کے ثمرات کمزور طبقے تک پہنچ سکیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے مالی سال 2021-2022 کی پہلی سہ ماہی میں اپنے ہدف سے تقریباً 180 بلین روپے سے زائد محصولات وصول کیے ہیں۔ اسی طرح برآمدات بھی اس سال کے آخر تک 30 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر بھی پہلی سہ ماہی میں 8 بلین ڈالر ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ تمام اعشاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے امید ہے کہ رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک ہو گی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کمپنیوں کو اسپیشل اکنامک زونزمیں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.