مصری اداکارکے ساتھ پرواز میں فضائی میزبانوں کا ڈانس وائرل

image

مصری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بدھ کے روز ایک فضائی کمپنی کے طیارے میں دوران پرواز مصری اداکار محمد رمضان کے ساتھ رقص کرنے والی فضائی میزبانوں کی قومیت کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں کا تعلق جرمنی سے ہے۔

العربیہ کی کے مطابق خیال رہے کہ ادکار محمد رمضان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس کے ساتھ ایک طیارے میں دو لڑکیاں رقص کررہی تھیں۔ یہ دونوں لڑکیاں اس پرواز میں میزبان تھیں اور طیارے کے عملے کا حصہ تھیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مصری سول ایوی ایشن کی طرف سے اس کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

View this post on Instagram A post shared by Mohamed Ramadan (@mohamedramadanws)

تاہم اب پتا چلا ہے کہ یہ پرواز اور اس کی میزبان جرمن ہیں، ان کا تعلق مصر سے نہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین میزبان مصری اداکار کے ساتھ طیارے میں ڈانس میں مصروف ہیں۔

View this post on Instagram A post shared by Mohamed Ramadan (@mohamedramadanws)

مصری سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مصر کی فضائی سروس کا عملہ اخلاقی حدود وقیود کا پابند ہے اور ایسی کوئی بھی متنازع حرکت نہیں کرتا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.