شاہ رخ خان کےگرفتار بیٹےکو ضمانت کیلئے مزید انتظارکرنا ہوگا

image

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ممبئی کی سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست پر 14 اکتوبر کو سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا اور یہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا جس کے باعث انہیں ضمانت نہ مل سکی۔

سماعت کے دوران نارکوٹکس فورس کے وکلا نے آریان خان کی ضمانت کی پھر سے مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اب تک کی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے منشیات استعمال کرنے کے عادی ہیں۔

وکلا کے مطابق آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف منشیات کے عادی رہے ہیں بلکہ وہ منشیات کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بھی ہیں۔

آریان خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نوعمر ہیں اور ان کی واٹس ایپ چیٹ میں استعمال کی گئی زبان کو بنیاد بنا کر انہیں جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

آریان خان کے وکلا کے مطابق نہ تو ان کے موکل کو کروز پارٹی کے اندر سے گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ان سے منشیات برآمد ہوئی، انہیں صرف دوستی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے دونوں فریقین کے ریماکس سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.