دھانی نے دھونی سے ملاقات کو یادگار لمحہ قرار دیدیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شہنواز دھانی نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی مہندراسنگھ دھونی سے ملاقات کو یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔

دبئی میں پاک بھارت میچ کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شہنوازدھانی نے سابق بھارتی کپتان اور مینٹور مہندراسنگھ دھونی سے ملاقات کی۔

شہنوازدھانی کافی دیر مہندراسنگھ دھونی سے گفتگو کرتے رہے اور ان سے ٹپس بھی لئے۔ دھانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مہندراسنگھ دھونی سے ملاقات کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یادگار رات تھی جب پاکستان کی جیت کی خوشی کےساتھ اپنے پسندیدہ کھلاڑی مہندراسنگھ دھونی سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہ لمحات بھول نہیں سکتے۔

ٹویٹ میں موجود تصویر میں مہندراسنگھ دھونی   خوشگوار موڈ میں دھانی کی کمر کے گرد ہاتھ رکھے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تصویرمیچ کے بعد گراؤنڈ میں بنائی گئی۔

دبئی میں بھارت کو ورلڈٹی 20 کے میچ میں شکست دے کر قومی ٹیم جب ہوٹل پہنچی تو تماشائیوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر جمع تھی۔ کھلاڑیوں کو دیکھ کر شائقین نے بھرپورنعرے بازی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.