مومن ثاقب کے’بدلےحالات’سے فوادچوہدری کی اہلیہ بھی محظوظ

image

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے دوران مانچسٹرمیں ایک وائرل ویڈیو سے شہرت پانے والے مومن ثاقب کے ‘حالات اور جذبات ‘ اب واقعی میں بدل چکےہیں۔

تین سال قبل بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر اپنے ‘حقیقی جذبات’ سے سرحد کے دونوں اطراف شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب نے کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی مدتوں یادرہنے والا رنگ جما دیا۔

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دیکرنئی تاریخ رقم کردی، 10 وکٹوں سے حاصل کی جانے والی اس فتح سے بہت سارے لوگوں کیلئے بہت کچھ بدل گیاجن میں مومن بھی شامل تھے۔

اپنے جوش وخروش کیلئے مشہورمومن نے مانچسٹر کی طرح دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی دل جیت لیے لیکن اس بار ان کا یہ جوش خوشیوں بھرا تھا۔

View this post on Instagram A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

گرین شرٹس کی فتح کے بعد اپنے بھائی بلال ثاقب کے ساتھ دوڑ کر گراونڈ میں آںے والے مومن نے خوشی سے بھرپورلہجے میں بتایا کہ کچھ دیر پہلے ہی پاکستان نے یہاں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور پاکستانی شائقین کے نعرے اگلے 200 سال تک اس سٹیڈیم میں گونجتے رہیں گے’۔

مومن نے کھلاڑیوں سے ان کی گیلری کے پاس جا کر مختصربات چیت بھی کی۔

فلموں میں پاکستان کے سب سے بڑے مخالف اکشے کمارسے ملاقات کے مناظردیکھیے۔

View this post on Instagram A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

مومن نے اپنے مخصوص اندازمیں ’10وکٹوں کی فتح’ سے بھی بدلے حالات کا خوب بتایا،لائیوکمنٹری سے فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ بھی خوب محظوظ ہوئے۔

View this post on Instagram A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

جیت کے بعد بھی مومن کی خوشی دیدنی تھی۔

View this post on Instagram A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

مومن ثاقب کے علاوہ ماہرہ خان ، مہوش حیات ، ایمن اور منال ، ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اور دیگرستاروں نے بھی سوشل میڈیا پرتاریخی جیت کا بھرپورجشن منایا۔ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو ‘شاندار’ قرار دیتے ہوئے سبھی نے ٹرافی کی امید یں وابستہ کرلی ہیں۔

ٹی20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا چوتھا میچ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ تھا جس میں گزشتہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ایسی شاندارفتح کی امید شاید ہی کسی نے رکھی ہو، 20 اوورز میں بھارت کے151 رنز کےجواب میں اوپنرزبابر اعظم اور محمد رضوان نے 153رنز کی پارٹنرشپ کرتے ہوئے 17ویں اوورزکی پانچویں گیند پرہدف پورا کرکے دل جیت لیے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.