کوہلی28سال بعد ورلڈکپ میں پاکستان سےہارنےوالےپہلے بھارتی کپتان

image

فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 28 سال بعد ورلڈکپ میں پاکستان سے ہارنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

گزشتہ روز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کےمدمقابل آئیں، جس میں قومی ٹیم نے 10وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے دوران روائتی حریف کے کپتان ویرات کوہلی ٹیم کو بوسٹ اپ کرتے نظر آئے وہ ہر بال پر وکٹ پر آتے اور باؤلرز سے مشاورت کرتے اس کے علاوہ وہ فیلڈرز کو وارم اپ کرتے اور آخری لمحات تک بھارتی کھلاڑیوں کو وارم اپ رہنے کا مشورہ دیتے نظر آئے تاہم کوئی بھارتی بولر پاکستان کی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

اس میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے 57 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جو بھارتی ٹیم کے کسی کام نہ آئی۔

یاد رہے کہ اس سےپہلے ویرات کوہلی ورلڈکپ کے میچوں میں پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں کبھی آؤٹ نہیں ہوسکے تھے لیکن اس میچ میں وہ شاہین آفریدی کے سلو باؤنس کی زد میں آئے اور 57 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم، پاکستان نےبھارت کو ہرادیا

میچ کے اختتام پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے فاتح ٹیم کے بلےبازوں کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد دی اور گلے لگایا۔

پاک بھارت میچ میں کپتان بابراعظم نے 68 جبکہ محمد رضوان 9 رنز کی اننگز کھیلی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.