چٹاکانگ ٹیسٹ:پاکستان کےچائے کےوقفے تک بغیرکسی نقصان 79رنز

image

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چائے کے وقفے تک 29 اوورز میں 79 رنز بنالیے۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 114.4 اوورز میں 330 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں مشکلات کا شکار نظرآئی، بعدازاں عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دلکش شارٹس لگائے اور دوسرے روز چائے کے وقفے بغیر کسی نقصان 79 رنز بنائے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تھا، دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹے تھے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے، کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنتو نے 14 رنز بنائے۔

پہلے روز مشفق الرحیم اور لٹن داس نے پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، دونوں نے بنگلہ دیش کےلیے 204 رنز کی پارٹرشپ قائم کی۔ لٹن داس 114 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحیم نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی دیگر بلےبازوں میں تیج الاسلام 11، ابوجید 8، عبادت حسین 0 جبکہ مہدی حسن نے 38 رنز کی ناقابلِ شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیشی کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے سازگار ہے، کوشش کرینگے ہر سیشن میں اچھا پرفارم کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی بنگلہ دیشی ٹیم کو جلد آوٹ کریں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ہے جبکہ امام الحق ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.