الیکشن کمیشن نےووٹوں کی خريدوفروخت کی مبينہ ويڈيوز کانوٹس لےلیا

image

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 ضمنی الیکشن میں مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمشین نے ضمنی اليکشن سے پہلے ووٹوں کی خريد و فروخت کی ويڈيو کا نوٹس لے کر ضلعی انتظامیہ کو ویڈیوز کا فرانزک کروانے کی ہدایت کردی۔

ڈسکہ کے ضمنی اليکشن ميں دھند کا شور سنائی ديا تو 5دسمبر کو ہونے والی این اے 133لاہور کے ضمنی انتخاب سے پہلے ووٹوں کی خريد و فروخت کی مبينہ ويڈيوز سامنے آنے لگيں۔

ریٹرننگ افسر نے کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ویڈیوز کا فرانزک کرانے کی ہدایت کردی۔ بیان میں کہا گیا کہ ویڈیوز سے ووٹوں کی خرید و فروخت کا تاثر مل رہا ہے معلوم کیا جائے ویڈیوز کب اور کس مقام کی ہیں۔

ریٹرننگ افسرنے پیمرا اور نادرا کے سربراہان کو بھی خطوط لکھ دیئے ہيں۔ آر او نے متعلقہ حکام کو ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کی شناخت اور تحقيقات کر کے رپورٹ 30 نومبر تک جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے این اے 133 ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز کو ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر 20  ہزار روپے جرمانہ عائد کرديا جبکہ  مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کے الزام پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور کے حلقے اين اے ايک 133 ميں ضمنی انتخاب ميں ايک ہفتہ رہ گيا سياسی گہما گہمی اور الزام تراشيوں کا بازار گرم ہوگيا ووٹوں کی مبينہ خريدوفروخت کے الزام پر نون ليگ نے پيپلز پارٹی کے اميدوار کو نوٹس دلوايا تو جواب ميں پيپلز پارٹی بھی ويڈيو لے سامنے لے آئی۔

اليکشن کميشن نے پيپلزپارٹی کے اميدوار اسلم گل کو آج  ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت دینے کا حکم دے دیا۔ محمد اسلم گل پر حلقے کی عوام کے ووٹ خریدنے اور شناختی کارڈ تحویل میں لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب  ڈسٹرکٹ مانيٹرنگ آفيسر نے قومی اسمبلی کے رکن راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی انتخابی مہم میں شریک ہونے پر بھی نوٹس جاری کیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.