بہو گھر میں رہنے نہیں دیتی، کپل شرما کی ماں کا انکشاف

image

بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ میری بہو مجھے گھر میں رہنے نہیں دیتی۔

بھارتی اداکار وکامیڈین کپل شرما کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بہت مقبولیت حاصل ہے اور ان کے مداح ’دی کپل شرما شو‘ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، چند ماہ پہلے جب وہ نجی مصروفیات کے باعث پروگرام نہیں کررہے تھے تو مداح ان سے آئے روز یہی سوال کرتے کہ وہ اپنا پروگرام دوبارہ کب شروع کررہے ہیں۔

بہرحال ’دی کپل شرما شو‘ کا دوسرا سیشن شروع ہوچکا ہے جس میں کرشنا ابھیشک کے ساتھ ان کے پرانے ساتھی سدیش لہری کی بھی واپسی ہوئی ہے اور اب تک آن ایئر کیے گئے پروگرامز کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

پروگرام کے دوران میزبان کپل شرما مشہور بھارتی شخصیات کو مدعو کرتے ہیں اور ان سے سوال وجواب کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں، ایسے میں پروگرام میں بیٹھے لوگوں سے بھی سوال جواب کرتے ہیں ۔

کپل شرما کی والدہ بھی تقریباً ان کے ہر پروگرام میں شریک ہوتی ہیں، گزشتہ روز نشر ہونے والے پروگرام میں فلم باب بسواس کی لیڈ کاسٹ اداکار ابھیشک بچن اور چترانگدا سنگھ نے شرکت کی۔ اس دوران کپل شرما نے اپنے ماں سے سوال کیا ’’پہلے آپ کہتی تھیں کہ شادی کرو شادی کرو، اب جب میں نے کرلی تو آپ اپنی بہو کے پاس نہیں رہتی۔

جس پر کپل شرما کی ماں نے جواب دیا کہ بہو مجھے گھر پر چھوڑتی ہی نہیں، وہ مجھ سے کہتی ہے جاو اپنے بیٹے کے شو پر جاو، اور فوراً سے خود ہی میرے کپڑے نکال کر سامنے رکھ دیتی ہے، جس پر مہمانوں سمیت خود کپل شرما بھی بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.